ہمارے بارے میں
بیانیہ ڈاٹ کام ایک علمی و صحافتی پلیٹ فارم ہے۔ یہاں پر آپ کو پاکستان اور بیرون ملک شائع ہونے والی اہم صحافتی تحریروں اور پوسٹوں پر تجزیات، تنقید اور تبصرے پڑھنے کو ملیں گے۔ ہمارا مقصد ہر بیانیے کو متبادل تناظر سے دیکھنا اور پرکھنا ہے تاکہ لکھنے اور پڑھنے والوں کو بیانیاتی اور تناظراتی تنوع ملے۔
ہم ہر قسم کی علمی و فکری اور نظریاتی تنقید و تبصرے قبول کرتے ہیں۔ فکر و نظر پر سنجیدہ تنقید پیش کیجیے اور اپنی استدلالی مہارتوں کا جلوہ دکھائیے۔ کردار کشی اور نجی و شخصی حملوں سے گریز کیجیے۔ آپ اپنی تحریریں اردو یا انگریزی میں بھیج سکتے ہیں۔
بیانیہ ادارتی پالیسی اور ہدایات
مضمون بھیجنے کا طریقہ
براہِ کرم مضمون درج ذیل ہدایات کے مطابق بھیجیں تاکہ اس کی اشاعت کے متعلق فیصلے میں سہولت ہو سکے۔ اپنا مضمون آخر میں دیے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیں۔
- اپنا مضمون آخر میں دیے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیں۔
- مضمون صرف ایک مرتبہ ہی بھیجیں اور بھیجنے سے پہلے کم از کم ایک بار نظرثانی ضرور کر لیں۔ مضمون کمپوزنگ کی غلطیوں سے پاک ہو۔
- سبجیکٹ لائن میں واضح طور پر مضمون کا عنوان تحریر کریں خواہ اردو رسم الخط میں یا رومن اردو میں۔
- مضمون یونیکوڈ میں اور کیلبری فونٹ میں ہو۔ ای میل کے ٹیکسٹ باکس میں پیسٹ کرنے کے بجائے مضمون کی ورڈ فائل منسلک کریں۔
- مضمون میں اگر حوالہ جات یا حواشی ہوں تو متن کے اندر ان کا نمبر لگائیں اور آخر میں تمام حوالہ جات یا حواشی بالترتیب لکھیں۔
- ای میل میں آپ اپنے مضمون کی نوعیت واضح طور پر بیان کریں۔ مثلاً تجزیہ، تحقیق، ترجمہ، انگریزی مضمون یا بیانیہ واچ۔
- اگر آپ کا مضمون پہلے ”بیانیہ“ پر شائع ہو چکا ہے تو اپنے سابقہ مضمون کا لنک ارسال کریں۔ اپنا نام واضح طور پر لکھیں اور وہی نام استعمال کریں جس سے آپ کا گزشتہ مضمون شائع ہوا تھا۔
- اگر آپ کا ”بیانیہ“ پر پہلا مضمون ہے تو مضمون کے ساتھ ای میل میں اپنی تصویر، شناختی کارڈ کی تصویر سامنے اور پشت سے واضح طور پر دکھائی دینے والی ساتھ منسلک کریں۔ فیس بک پروفائل یا کسی دوسرے سوشل میڈیا کا لنک اور موبائل نمبر ضرور شامل کریں۔
اشاعت
مضمون بھیجنے کے بعد تین دن تک انتظار کریں۔ تین دن کے اندر اندر مضمون کی اشاعت کے متعلق آپ کو ای میل کے ذریعے بتا دیا جائے گا۔ اگر تین دن تک آپ کو کوئی اطلاع نہ ملے تو ای میل کے ذریعے معلوم کریں۔ مضامین کی اشاعت کے متعلق ای میل کے علاوہ کسی دوسرے پلیٹ فارم پر گفتگو نہ کی جائے۔ مضمون شائع ہونے پر آپ کو لنک ارسال کر دیا جائے گا۔ ”بیانیہ“ ان مضامین کو ترجیح دیتا ہے جو صرف اسی پلیٹ فارم کے لیے تحریر کیے گئے ہوں۔ مدیر اور ادارتی ٹیم کو کسی مضمون کو شائع یا مسترد کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے اور وہ اپنے فیصلے کی وضاحت دینے کے پابند نہیں۔
تحریر اور موضوعات
کوشش کریں کہ تحریر میں املا کی غلطیاں نہ ہوں۔ آپ کسی بھی موضوع پر لکھ سکتے ہیں۔ ایسے تنقیدی مضامین جو کسی شائع شدہ تحریر کے جواب میں لکھے جائیں، ان میں اصل شائع شدہ تحریر کا لنک یا حوالہ واضح طور پر درج کریں۔ اگر مضمون کسی تحریر کا ترجمہ ہے تو متعلقہ تحریر کا مکمل حوالہ دیں۔ تحریر کی طوالت پانچ سو سے گیارہ سو الفاظ تک ہونی چاہیے۔ اگر مضمون طویل ہے تو اسے قسط وار شائع کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر قسط وار اشاعت مناسب نہ ہو تو اس صورت میں مکمل مضمون ہی شائع کیا جائے گا۔ مدیر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ عنوان میں مناسب ترمیم کرے، غیر اخلاقی یا ناقابل اشاعت مواد حذف کر دے یا متن میں زبان و بیان کی سلاست کے لیے موزوں تبدیلی کر دے۔ کسی بھی ترمیم کی صورت میں مدیر اپنی اصلاح و تجاویز کے ساتھ مضمون آپ کو واپس بھیجے گا اور آپ کی تائید کے بعد مضمون شائع کیا جائے گا۔
ذمہ داری اور احتیاط
مضمون کی اشاعت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ”بیانیہ“ آپ کی تمام آراء اور خیالات سے متفق ہے یا مدیر یا ادارتی عملہ اس تحریر سے متفق ہے۔ کسی بھی مضمون پر آنے والے ردِعمل یا سوالات کے جواب دینے کی ذمہ داری مضمون نگار کی ہو گی۔ واقعات یا حوالہ جات کے بارے میں تحریر کرتے ہوئے مستند ماخذ سے تصدیق ضرور کریں۔ اگر آپ کسی واقعہ کے عینی شاہد ہیں تو صراحت کے ساتھ اس کا ذکر کریں اور اخلاقی طور پر اس پر ثابت قدم رہیں۔
بیانیہ کی نوعیت
”بیانیہ“ ایک خودمختار اور فکری پلیٹ فارم ہے جو کسی بھی ادارے یا جماعت یا پارٹی یا تحریک یا تنظیم یا محکمے کے ساتھ منسلک نہیں۔ ”بیانیہ“ اور اس کا ادارتی عملہ کہیں سے بھی کسی قسم کی فنڈنگ ہرگز نہیں لے رہا۔ ”بیانیہ“ اپنے لکھنے والوں یا عملے کو کوئی مالی معاوضہ نہیں دیتا اور نہ ہی مضامین کی اشاعت کی مد میں کسی قسم کی کوئی فیس وصول کرتا ہے۔
ادارتی موقف
”بیانیہ“ کی ادارتی پالیسی واضح اور متوازن ہے۔ ہم کسی سیاسی یا نظریاتی جماعت یا تحریک سے نہ تو منسلک ہیں اور نہ ایسی کسی جماعت یا تحریک کی حمایت یا مخالفت کرتے ہیں۔ دینی اعتبار سے ”بیانیہ“ سے منسلک عملہ اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتا ہے اور اہل سنت والجماعت کے متفقہ أصول و عقائد تسلیم کرتا ہے اور دینی و علمی مسائل میں جمہور کے مواقف کا حامی ہے۔ ”بیانیہ“ اظہارِ حق و صداقت پر یقین رکھتا ہے۔ اسی طرح باطل فکر و نظر پر سنجیدہ تنقید کا بھی حامی ہے۔
اپنے مضامین اس ای میل ایڈریس پر بھیجیں:
editor.bayania@gmail.com
مجلسِ ادارت
عثمان عمر
بانی و مدیر اعلیٰeditor@bayania.com
صابر علی
مدیرsabirnastran@gmail.com
عبیداللہ خاں
معاون مدیرeditor.bayania@gmail.com
نعمان احسان
معاون مدیرeditor.bayania@gmail.com
